عید الفطر کیلئے 5 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisements
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر میں پانچ روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 21 اپریل بروز جمعے سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوگا۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Advertisements
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے تیس روزے ہوں گے
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا تھا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔