پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisements
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے دو اقلیتی اور تین خواتین ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Advertisements
اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 27 جون کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کی تھی جو اب جاری کردیا گیا ہے۔