احمد پور شرقیہ میں 6 افراد کے قتل کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا نوٹس
آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ، حمزہ شہباز
ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپور کے قریب افسوسناک واقعہ
جیل سے رہائی تو مل گئی پر زندہ رہنے کی رہائی نہ ملی
احمدپور شرقیہ کے ایل پی روڈ پر نامعلوم افراد نے جیل سے رہا ہوکر آنے والے ارشاد گھلو جو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کیری ڈبہ میں سوار ہو کر گھر آرہا تھا مخالفین نے وین پر فائرنگ کردی 6 افراد قتل جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ۔۔ ملزمان موقع سے فرار علاقہ میں کشدگی بڑھ گئی ۔۔۔
ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے کیری ڈبہ وین میں 9 افراد سوار تھے فائرنگ سے موقع پر چار افراد جانبحق ہوگئے جبکہ پانچ کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر مزید دو افراد دم توڑ گئے جانبحق ہونے والوں میں چالس سالہ ارشاد گھلو۔35سالہ شاہد ۔30سالہ وارث ۔ 60سالہ محمد نواز ۔28سالہ سعید اور 42سالہ اکمل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 48سالہ اجمل ۔40سالہ اقبال اور 36سالہ محمد عزیز شامل ہیں
مقتول ارشاد گھلو 302 کے مقدمہ میں پچھلے ایک سال سے سینٹرل جیل میں حوالاتی تھا اور اج رہائی ملنے پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے کیری ڈبہ پر فائرنگ کردی پولیس ملزمان کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارہی ہے