Advertisements

مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد احمد پور شرقیہ واپسی مدیر احسان احمد سحر کی مبارک باد

Qazi adnan Farid Ex-MPA & PMLN leader Qazi Burhan Farid
احمدپور شرقیہ : بلدیہ احمدپور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید ،سابق کونسلرز محمد یوسف فاروقی،ملک رشید احمد اور ملک عامر بو بک کا قاضی برہان فرید کو عمرہ کی مبارکباد دینے کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو قاضی عدنان فرید بھی موجود ہیں
Advertisements

مدیر احسان احمد سحر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اپنی اہلیہ مرحومہ اور ہمشیرہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کرنے پر قاضی برہان فرید سے اظہار تشکر کیا
بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید بوبک اور سابق کونسلر وں محمد یوسف فاروقی اور ملک رشید احمد نے بھی مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور مالائیں پہنائیں
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن کے نوجوان سینیئر رہنما قاضی برہان فرید عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر احمد پور شرقیہ پہنچ گئے- مدیر احسان احمد سحر نے قاضی برہان فرید کو ان کی اقامت گاہ پہنچ کر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے -چیف ایڈیٹر نے  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اپنی اہلیہ مرحومہ اور ہمشیرہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کے بلندی کے لیے دعائیں کرنے پر قاضی برہان  فرید سے  اظہار تشکر کیا -دریں اثناء  بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید بوبک اور سابق کونسلروں محمد یوسف فاروقی اور ملک رشید احمد نے بھی قاضی برہان فرید سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد دی اور مالائیں پہنائیں