Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی علی پور سے احمد پور شرقیہ واپسی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ جاری

Notables of city AhmedpurEast
Advertisements

منظور ایاز خان,ظہیر الدین بابر ،احمد علی چوہدری،ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب،عبداللہ آسی اور عبد الرحمن شاکر نے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر اُن سے تعزیت کی اور اُنکی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) معروف کاٹن جنر و ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منظور ایاز خان ،ممتاز تاجر ظہیر الدین بابر ،ال پاکستان ریفریجریٹرز یونین کے صدر احمد علی چوہدری،تحریک منہاج القران کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب،جماعت اہلسنت کے سرگرم رہنما عبداللہ آسی اور انجمن تاجران کراکری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن شاکر سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے جہاں اُنہوں نے ان سے اُنکی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین ریٹائرڈ آفسرمحکمہ تعلیم کے علی پور میں انتقال کر جانے پر اپنے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا- مذکورہ بالا شخصیات نے طاہرہ نسرین مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کے اللہ تعالیٰ مرحومہ و مغفورہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں( آمین )

Advertisements