پریس کلب احمد پور شرقیہ کے لیے تین لاکھ روپے گرانٹ کا چیک نگران حکومت کے آخری ایام میں ناصر رضوی نے وصول کیا
عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے نان رجسٹرڈ احمد پور شرقیہ پریس کلب کی گرانٹ کی منظوری کے لیے اپنے تعلقات اور اثر رسوخ کو استعمال کیا ان کی کوششیں لائق تحسین ہیں
حکیم طارق محمود چغتائی نے مجھے پریس کلب کی گرانٹ کا چیک دینے کی پیشکش کی تھی مگر میں نے انہیں بتایا کہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کے تمام گروپوں کے سربراہان کی موجودگی میں گرانٹ کا چیک حوالے کیا جائے کیونکہ پریس کلب کی موجودہ باڈی کسی انتخاب کے نتیجہ میں عمل میں نہیں ائی اور اسے تمام صحافیوں کا اعتماد حاصل نہیں
پریس کلب کے متعدد اراکین کی فون کالز پر مذکورہ گرانٹ کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا غیر منتخب صدر سید ناصر محمود رضوی نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ پنجاب محترمہ روبینہ افضل کے دفتر سے نگران حکومت کے آخری دنوں میں تین لاکھ روپے کا چیک وصول کیا – تحصیل احمد پور شرقیہ کے سینیئر صحافی اور مدیر روزنامہ احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کا بیان
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) احمد پور شرقیہ کے سینیئر موسٹ صحافی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں محسن نقوی کی نگران حکومت نے صوبہ بھر کے ضلعی ور ڈویژنل پریس کلبوں کے علاوہ صوبے کی چند تحصیلوں کے پریس کلبز کو بھی گرانٹس جاری کی تھیں جس کے تحت پریس کلب صادق آباد کو ساڑھے سات لاکھ روپے جبکہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کو تین لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی- مدیر احسان احمد سحر نے اپنے بیان میں کہا کہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کی گرانٹ کی منظوری میں عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین حکیم طارق محمد طارق محمود چغتائی کی کوششیں لائق تحسین ہیں جنہوں نے مذکورہ گرانٹ کی منظوری میں اپنا اثر رسوخ اور تعلقات کو استعمال کیا انہوں نے کہا کہ وہ حکیم طارق محمود چغتائی کے سپاس گزار ہیں جنہوں نے مذکورہ گرانٹ کا چیک وصول کرنے کے لیے انہیں پیشکش کی تھی مگر میں نے انہیں بتایا کہ پریس کلب میں کسی منتخب باڈی کا وجود نہیں -پریس کلب میں رفیق صفدر گروپ ناصر رضوی گروپ ڈاکٹر حمید ثاقب گروپ ڈاکٹر خادم سومرو گروپ اکرم ظفری گروپ ,شیخ عزیز الرحمن گروپ اور سردار اے ڈی جلوا نہ گروپ سرگرم عمل ہیں اس لیے تمام گروپوں کے قائدین کی موجودگی میں گرانٹ موجودہ غیر منتخب باڈی کے حوالے کی جائے تاکہ کسی کو بھی اعتراض نہ ہو – مدیر احسان احمد سحر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران پریس کلب کے متعدد اراکین نے مجھے فون کا لز کر کے پریس کلب کی مذکورہ گرانٹ کے بارے میں استفسارات کیے ہیں جس کے نتیجہ میں مجھے یہ بیان جاری کرنا پڑا ہے- انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ پنجاب لاہور محترمہ روبینہ افضل کے دفتر سے پریس کلب کی گرانٹ کا چیک نگراں حکومت کے آخری ایام میں ناصر محمود رضوی نے وصول کیا جسکی تصدیق محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر سے کی جا سکتی ہے – انہوں نے کہا کہ پریس کلب احمد پور شرقیہ تاحال رجسٹر نہیں کرایا جا سکا اس کا کوئی اکاؤنٹ ہے یا نہیں وہ اس بارے میں لاعلم ہیں تہم پریس کلب کے موجودہ غیر منتخب صدر سید ناصر محمود رضوی اور جنرل سیکرٹری جمیل شہزاد کو اس بارے میں وضاحت کرنی چاہیے اور پریس کلب کے تمام دھڑوں کو اعتماد میں لے کر انہیں بتانا چاہیے کہ پریس کلب کی گرانٹ کب کہاں اور کیسے خرچ کی جا رہی ہے اور کیا یہ اب کس اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے تاکہ کسی کو انگشت نمائی کا موقع نہ مل سکے -انہوں نے کہا کہ پریس کلب کسی کی جاگیر نہیں اس وقت تک کسی بھی عہدے دار کی کریڈیبلٹی قائم نہیں ہو سکتی جب تک انتخابی عمل کے نتیجہ میں پریس کلب کے عہدے داروں کا چناؤ عمل میں نہ آئے