Advertisements

نامعلوم افراد نے محلہ کٹڑاہ احمد خان میں فائرنگ کر کے نعمان ارشد کو قتل کر دیا

Murder
Advertisements

مقتول نعمان ارشد اپنے بھائی رضوان ارشد کے ہمراہ مچھلی بازار سے دودھ لے کر گھر واپس جارہا تھا جس پر فائرنگ کی گئی

فائرنگ ارائیاں والی مسجد والی گلی میں کی گئی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

Advertisements

 احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی  ۔ تفصیل کے مطابق محمد رضوان ارشد نے تھانہ سٹی کو بتا یا کہ میں اپنے بھائی نعمان ارشد   کے ہمراہ مچھلی بازار سے دودھ لے کر واپس آرہے تھے جب ہم آرائیاں والی مسجد والی گلی محلہ کٹڑہ احمد خان پہنچے تو پیچھے سے دو نامعلوم افراد مسلح پسٹل تیس بور آگئے ۔ اور فائرنگ شروع کر دی ۔ جس سے میر ا بھائی نعمان ارشد شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال  لے گئے۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شرو ع کردی ہے ۔