Advertisements

انتخابات تین ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن

Election Commission of Pakistan
Advertisements

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

Advertisements