احمد پور شرقیہ میں کھاد کا کوئی بحران نہیں، انتظامیہ نےمقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کیلئے پوائنٹس قائم کردئیے
ااحمدپورشرقیہ: کھاد کی کاشتکاروں تک مسلسل فراہمی کیلئے زراعت آفیسران سرگرم عمل اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے احکامات پر محکمہ زراعت کی نگرانی میں کسانوں،کاشتکاروں میں کھاد کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لیے غلہ منڈی احمد پور شرقیہ اوچشریف مبارک پور اور چنی گوٹھ میں سیل پوائنٹس سے سینکڑوں کی تعداد میں کھاد کی بوریاں فروخت کی گئیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد پور شرقیہ نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں کھاد کا کوئی بحران نہیں،کسان بھائی اپنی ضرورت کے مطابق کھاد کا حصول کریں کوئی کمی نہیں ہےانتظامیہ نےمقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کیلئے پوائنٹس قائم کردئیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد پور شرقیہ نے کہا کہ کھاد وافر مقدار میں موجود ہے زمیندار کاشتکار حضرات جس وقت انکی ضرورت ہے اور جتنی مقدار میں ضرورت ہے کھاد حاصل کریں انشاءاللہ انہیں کہیں عدم دستیابی کی شکایات نہیں ہوگی کھاد کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے زراعت آفیسر محمد کامران جبار نے انٹیلی جنس آفیسر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد پور شرقیہ کی ھداہت پر عمل کرتے ھوے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2200 بوری کھاد ضبط کر کے گودم سیل کردیئے۔ اور بعدازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اشفاق احمد اور زراعت آفیسر کامران جبار نے اپنی نگرانی میں ضبط شدہ کھاد کاشتکاروں کو کنٹرول نرخوں پر فروخت کروائی۔