Advertisements

وفاقی حکومت نے بجٹ میں کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh Ex-MNA
Advertisements

کھاد ، بیج ، زرعی ادویات اور ڈیزل کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں لائی گئی سابق ایم این اے و ترقی پسند کاشتکار کی عمائدین علاقہ سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و ترقی پسند کاشتکار عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، کھاد ، بیج ، زرعی ادویات اور ڈیزل کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں لائی گئی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کسان پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے اس کی اجناس کا ریٹ دن بدن نیچے جا رہا ہے ، عارف عزیز شیخ نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر پتہ کیوں حکومت اسے تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو عام آدمی کو ریلیف کی بجائے نئے ٹیکسز کا تحفہ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پیٹرول ، ڈیزل ، گیس اور دیگر لوازمات کی قیمتیں پہلے ہی آسمان پر ہیں ایسے میں بجٹ نے امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ، سابق ایم این اے نے کہا کہ اگر حکومت واقعی ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چاہتی ہے تو نان فائلر کو سزا دینے کی بجائے فائلر بننے کا عمل آسان اور شفاف بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رضاکارانہ طور ٹیکس نیٹ میں شامل ہو سکیں ۔

Advertisements