Advertisements

جوہری مذاکرات نہیں کریں گےجب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے: ایران

Iranian Foeign Minister Abbas Qaarachi
Advertisements

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے

جنیوا : ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے۔  سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔  مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ آج ان کی یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور  باوقار  بات چیت ہوئی۔   انہوں نے بتایا کہ وہ یورپی وزرائے خارجہ  سے بات چیت کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں، یورپی رہنماؤں سے مستقبل میں دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

Advertisements

 عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران ایک بار  پھر سفارت کاری پر  غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔  انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے شہری آبادی پرحملے روکنے چاہیے، جب تک اسرائیل کے حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر  بات چیت ممکن نہیں۔   برطانوی وزیرِ خارجہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے۔  فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں اس سفارتی اقدام سے مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔  یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں حمایت پر ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات پر بات چیت کے چھٹے دور میں شرکت سے صاف انکار کردیا تھا، جوہری مذاکرات پر بات چیت یہ چھٹا دور گزشتہ اتوار کو مسقط میں شیڈول تھا۔  اس کے بعد یورپی وزارئے خارجہ نے ایران سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔