Advertisements

ملک میں نئے صوبے نہیں، انتظامی یونٹس بنانے کی بات ہو رہی ہے: خواجہ آصف

Defence Minister Khawaja Asif
Advertisements

پنجاب میں نئے صوبے بنائے جانے پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم اپنے صوبے میں نئے صوبے بننے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے صوبوں کی بات نہیں ہو رہی بلکہ نئے انتظامی یونٹس بنانے کی بات کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے صوبے بنائے جانے پر لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم اپنے صوبے میں نئے صوبے بننے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پارٹی نے ابھی کوئی باقاعدہ اجلاس کرکے متفقہ رائے کا اظہار نہیں کیا، پارٹی رہنماؤں کی انفرادی آرا سامنے آ رہی ہیں۔

Advertisements

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں کہ 18ویں ترمیم میں درج اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر عملدرآمد کیا جائے، اسے مزید مضبوط بنایا جائے اور اختیارات ضلعی حکومتوں کو منتقل کیے جا سکیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا، انہوں نے اسلام آباد کے حوالے سے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو وفاقی علاقہ بنایا جا سکتا ہے کیوں کہ کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں اور واشنگٹن بھی وفاقی علاقہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کو براہِ راست وفاق کے زیرانتظام وفاقی علاقہ رکھا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ مزید ایک یا دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں۔