Advertisements

سابق ریاست بہاولپور کے پاکستان میں ادغام کے بعد کوئی نیا ضلع نہیں بنایا گیا۔ پرنس بہاول عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi
Advertisements

حکومت تحصیل احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ بلا تاخیر تسلیم کرے۔ صادق گڑھ پیلس میں عمائدین سے گفتگو

ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار)ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ سابق ریاست بہاولپور کے پاکستان میں ادغام کے بعد بہاولپور ڈویژن میں کوئی نیا ضلع تشکیل نہیں دیا گیا۔ جبکہ اَپر اور وسطی پنجاب میں نئے ڈویژن اور اضلاع قائم کئے گئے ہیں جو سابق ریاست بہاولپور کے باشندگان کے ساتھ سراسر زیادتی اور صریحاً ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق گڑھ پیلس میں میاں الیاس ایاز، ڈاکٹر فیاض محمود اعوان، یحییٰ خان کلاچی، میاں نوید ایاز اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ تحصیل احمدپورشرقیہ کے باشندگان طویل عرصہ سے تحصیل احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے ان کے مطالبہ کو پذیرائی نہیں دی۔ پرنس بہاول عبایس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاتاخیر تاریخی تحصیل احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کرے۔

Advertisements