Advertisements

پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

Miftah Ismael
Advertisements

اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے ہم پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانےکی ضرورت نہیں
 یکم کو اگر  پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا بھی ہے تو اس کے بہت سے مراحل ہیں۔
 مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسےکسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائےگی جس سےآئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں۔
 اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بِل ریورس کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت دی کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کردیں مگر آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پیٹرول کی کتنی قیمت بڑھائیں گے
انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو پٹرول پر ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی لیکن پوری قوم کو سبسڈی نہیں دے سکتے لیکن فی الحال پیٹرول کی قیمتوں میں فوری رد و بدل کا کوئی ارادہ نہیں۔

Advertisements