عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: نگران وزیر اطلاعات پنجاب
Advertisements
لاہور: نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومت پنجاب کے ترجمان نے عمران خان کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Advertisements
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور تحریک انصاف کے چیئرمین ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔