Advertisements

تحریک عدم اعتماد : قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رہےگا

Imran Khan and shehbaz sharif
Advertisements

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے اور اتوار کو جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائےگا

Advertisements

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا تھا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی
یاد رہے کہ قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر تین دن سے پہلے ووٹنگ نہیں ہوسکتی، اس پر تین دن کے بعد اور 7 دن کے اندر ووٹنگ کرانا لازمی ہے
شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا تھا اورکہا  تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔ 31 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے