وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

Abdul Qudoos Bizenjo

کوئٹہ:  بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سیاسی ہلچل مچ گئی، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے، یہ قرار داد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نے کروائی جبکہ قرارداد پر 14 ارکان کے دستخط ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر یارمحمد رند کا کہنا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اور تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کسی بھی صورت لا اینڈ آرڈر کنڑول نہیں کر پارہے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، اور تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع ہوگی، تحریک کے لئے درخواست آج سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کر ائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اگلے 5 سال بھی عبدالقدوس بزنجو ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔

مزید پڑھیں