Advertisements

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا

Sanam Bhutto receiving NishanePakistan awaded to her late father former PM Zulfikar Ali Bhutto
Advertisements

ایوان صدر میں ہونے والی اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے ایوارڈ وصول کیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔  سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کی نمایاں خدمت کے اعتراف می بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ اُن کی صاحبزادی صنم بھٹو نے صدر مملکت سے وصول کیا، اس موقع پر وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں جبکہ پنڈال بھی بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔   اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔  تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو سول اعزازت سے نوازا گیا۔

Advertisements