Advertisements

بزدار سرکار کی بہاولپور دشمن کاروائیوں کا بدلہ نیازی سرکار بھگتے گی۔ محمد سلیم بھٹی، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

Muhammad Saleem Bhatti
Advertisements

بزدار سرکار کی بہاولپور دشمن کاروائیوں کا بدلہ نیازی سرکار بھگتے گی، بہاولپور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے ختم کر کے ڈیرہ غازیخان منتقلی بزدار سرکار کی نااہلی،کم عقلی اور بدانتظامی کا بین ثبوت ہے،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بہاولپور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پنجاب حکومت کے پاس بجٹ کی کمی یا وسائل کی منصوبہ بندی کی صلاحیت نہیں۔عثمان بزدار بہاولپور ڈویژن سے کونسی دشمنی کا بدلہ لے رہے ہیں،کیا اہل بہاولپور نے ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی منصوبوں کی کوئی مخالفت کی ہے، وہ ڈیرہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ضرور مکمل کریں لیکن کیا اس کام کے لئے بہاولپور کو محرومی کی دلدل میں گھسیٹنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ 24 فروری 2021 کے نیوز کے مطابق محکمہ ہیلتھ سپشلائزڈ ہیلتھ نے 410 بیڈ پر مشتمل بہاولپور مدر چلڈرن کئیر ہستال کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کردی تھی لیکن بہاولپور دشمن متعصب وزیراعلیٰ اور اسکی کابینہ نے بہاولپور مدر چلڈرن کئیر ہسپتال کی سمری مسترد کرکے پنجاب کے دیگر شہروں میں 5 نئے مدر کئیر چلڈرن اسپتال بنانے کی منظوری دے دی،بہاولپور کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹ کی تکمیل سے جہاں اہل بہاولپور کے لئے روزگار کے وسائل مہیا ہوتے وہیں بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع کے ساتھ ساتھ لودھراں ضلع کے باسیوں کو بھی مدر چلڈرن اسپتال کی سہولتیں نذدیک میں دستیاب ہوتیں،سلیم بھٹی نے کہا کہ بہاولپور مدر چلڈرن کئیر ہسپتال 2019 کے بجٹ سب پہلے منظور ہوا تھا اور 2020 میں پنجاب گورنمنٹ نے جان بوجھ یہ منصوبہ ڈراپ کردیا اور پھر 2021 میں عثمان بزدار اور حنیف پتافی کی کابینہ نے بہاولپور مدر چلڈرن ہسپتال کی منظوری سمری نا منظور کردی اگر منظور کردیتے تو آج بہاولپور میں مدر چلڈرن ہسپتال کی تعمیر جاری ہوتی،بہاولپور پنجاب کا چھٹا اور جنوبی پنجاب کو دوسرا بڑا شہر ہے اس کے باوجود وزیراعلیٰ اہل بہاولپور کا حق چھین کر لے جاتے ہیں،بہاولپور کی سپیڈو بسیں ہوں یا برن یونٹ یا پھر بہاولپور کی ترقی کے منصوبے ہر شعبہ میں بہاولپورڈویژن کے اراکین اسمبلی کی نالائقی اور نااہلی کے ساتھ ساتھ اپنے وسیب کے ترقیاتی منصوبوں سے عدم توجہی اہل بہاولپور کے سامنے عیاں ہے،عوام کو چاہئے کہ وہ ان لالچی اراکین کا احتساب کریں جو بہاولپور کے مسائل پر دھیان نہیں دیتے،سلیم بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے کسی بھی دور میں کسی علاقہ کے ترقیاتی منصوبے ترک کر کے کسی دوسرے علاقے میں منتقل نہیں کئے گئے۔ہر حلقہ کے عوام کو یکساں ترقی مہیا کی گئی۔آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن کے حوالہ سے سلیم بھٹی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ کسی بھی علاقہ کو ترقی اور خوشحالی سے محرومی کا سامنا نہ ہو۔بہاولپور ڈویژن کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ بہاولپور شہر میں بھی ملتان اور ڈی جی خان کی طرح تعلیم، صحت سمیت ہر شعبہ کے ترقیاتی منصوبے منظور ہونے چائیں،ویٹرنری یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء کے لئے نئی بسیں فراہم کی جائیں تاکہ طلباء اور طالبات باا ٓسانی یونیورسٹی جاسکیں،لیکن عثمان بزدار بہاولپور ترقی سے بغض ہے۔عمران خان کو بہاولپور سے بغض ہے کیا عمران خان کو نہیں پتہ بہاولپور میں کوئی نیا ہسپتال نہیں بن رہا کیا عمران خان کو نہیں پتہ کہ بہاولپور کو 225 کروڑ کا سول سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنا ہے پچھلے کئی ماہ سے جان بوجھ کر بہاولپور سول سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد نہیں رکھا جارہا،ہم اس سب کی شدید مذمت کرتے ہیں۔