Advertisements

یونیورسٹی سے متعلق شائع ہونے والی خبر حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن۔ ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

IUB
Advertisements

ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے آج ایک اردو روزنامہ میں یونیورسٹی سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ خبر میں یکم دسمبر 2021کو سینڈیکیٹ کے اجلاس کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ یکم دسمبر کو پر و چانسلر و صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 111اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں تقرریوں اور آسامیوں کی تعداد کا سرے سے ذکرہی نہیں ہوا کیونکہ یہ سینٹ کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے۔ اسی طرح خبر میں مبینہ طور پرفنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کی جانب سے کچھ اعتراضات کا ذکر کیا گیا ہے جوکہ اجلاس میں اٹھائے ہی نہیں گئے۔ سینٹ میٹنگ کے قواعد کے خلاف کچھ غیر متعلقہ امور کا ذکر ہوا جن کا یونیورسٹی علیحدہ سے جواب دے گی۔حقیقت تو یہ ہے کہ وزیر ہائر ایجوکیشن و پرو چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں دو دن گزارے اور یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کا بذات خود جائزہ لیا اور ان کو  شاندار الفاظ میں سراہا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فقید المثال ترقی کو  بے حد سراہا  جسے قومی اور مقامی میڈیا نے نمایاں طور پر شائع و ٹیلی کاسٹ کیا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ یونیورسٹی کی بے مثال ترقی جس سے 53ہزار طلباء اور 4ہزار سے زائد فیکلٹی اور ملازمین مستفید ہو رہے ہیں اور ہزاروں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے دروازے کھلے ہیں۔ اس ترقی سے خائف چند عناصر اس طرح کی ناکام حرکتوں سے ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔