چنی گوٹھ (نامہ نگار) لاڑکانہ سیشن کورٹ کے باہر نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی نوجوان کا تعلق موضع مہند چنی گوٹھ سے تھا
صوبۂ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد نے نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا شوہر کا تعلق موضع مہند چنی گوٹھ سے اور خاتون کا تعلق لاڑکانہ سے تھا دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ عدالت میں پیشی کے بعد گھر روانگی پر عدالت کے باہر والد نے بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور داماد مہر اعجاز پر بھی فائرنگ کی جس سے مہر اعجاز کو زحمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق والد نے اپنی بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی تھی جس میں ان کی حاملہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 2020 میں دونوں نے پسندکی شادی کی تھی، جس کے بعد سے مقتولہ کے والدین ناراض تھے۔ مذید وہاں کے عینی شاہد جواد احمد نے بتایا کہ مقتولہ کے والدین نے ان پر اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا، عدالت میں پیشی سے واپسی پر سیشن کورٹ کے قریب ان پر حملہ کیا گیا جس میں ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی، مقتولہ اور زخمی نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔