نومنتخب وزیراعظم کا کم ازکم تنخواہ 25 ہزار کرنے اور پنشن میں اضافے کا اعلان
Advertisements
اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کم ازکم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان انہوں نے قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی پنشن بھی 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کا اطلاق بھی یکم اپریل سے ہوگا۔
Advertisements
شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔