Advertisements

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج یونٹ کی تقریبِ حلف برداری

Newly Elected PPLA Office-Bearers Take Oath at Government Sadiq Abbas Graduate College, Dera Nawab Sahib Professor Shahzad Ahmed Khan elected President of the College's Local Unit
ڈیرہ نواب صاحب: پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج کالج یونٹ کے نو منتخب صدر پروفیسر شہزاد احمد خان اور دیگر عہدیداران سے حلف لے رہے ہیں
Advertisements

پروفیسر شہزاد احمد خان نے پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج یونٹ کے صدر   اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا تقریب کی صدارت  پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے کی جبکہ مدیر احسان احمد سحر مہمان خصوصی تھے


 
  ڈیرہ نواب صاحب  (  پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران صارم  سے )  گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج، ڈیرہ نواب صاحب میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے متفقہ پینل (لوکل یونٹ) کے نومنتخب عہدیداران کی پُروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز سینئر صحافی، بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان  اور چیف ایڈیٹر روزنامہ "نوائے احمد پور شرقیہ”  احسان احمد سحر تھے، جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج  شاہد حسین مغل نے کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی نے سرانجام دیے۔

Advertisements

پرنسپل  شاہد حسین مغل نے   پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن    لوکل یونٹ کے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے عہدیداران میں درج ذیل اساتذہ شامل ہیں: * صدر: پروفیسر شہزاد احمد خان  * سینئر نائب صدر: پروفیسر شمائلہ یعقوب  * نائب صدر: پروفیسر سید رب نواز  * جنرل سیکرٹری: پروفیسر راشد رسول خان  * فنانس سیکرٹری: پروفیسر ملک اعجاز الحق  * جوائنٹ سیکرٹری (خاتون): پروفیسر عندلیب کہوش  * جوائنٹ سیکرٹری: پروفیسر عمیر رحمٰن  * پریس سیکرٹری: پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران صارم  اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر شاہد سراج،  پروفیسر چوہدری ظفر اقبال  پروفیسر ڈاکٹر الطاف ڈاہر نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل کے حل اور ادارے کی تعلیمی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈیرہ نواب صاحب:پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج یونٹ کے نو منتخب صدر پروفیسر شہزاد احمد خان حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل اور مہمان خصوصی بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر سٹیج پر موجود ہیں

پرنسپل  شاہد حسین مغل نے اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت اساتذہ برادری کے وقار کی بلندی اور کالج کے تعلیمی ماحول کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں پُرتکلف ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ،