میاں گزین عباسی نے مسلم لیگ ن کی رکنیت کے فارم پر ماڈل ٹاؤن میں میاں شہباز شریف کے سامنے دستخط کیے بعد ازاں اُنہوں نے چوہدری سعود مجید کے ہمراہ مسلم لیگ کی مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی اور ان کی تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا دلانے کے لینے کے میاں شہباز شریف کے وعدے کی جانب مبذول کرائی
ہمیں مسلم لیگ ن میں آپ کی شمولیت کی خوشی ہوئی ہے ماضی میں آپ کے والد صاحبزادہ محمد عثمان عباسی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھی پنجاب اسمبلی میں عوامی نمایندگی کا فریضہ انجام دے چکے ہیں میاں شہباز شریف کا میاں گزین عباسی سے مکالمہ
لاہور( نامہ نگار) احمد پور شرقیہ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے -انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کی رکنیت کا فارم پر کیا -صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے اس موقع پر میاں شہباز شریف کو انتخابی مہم کے دوران احمدپور شرقیہ کے جلسہ عام میں تحصیلِ احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے کہ آپ جلد احمد پورشرقیہ کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں گے اور بہت جلد تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلائیں گے -میاں شہباز شریف نے نے اُنہیں یقین دلایا کہ احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا وعدہ مُسلمِ لیگ کی حکومت پورا کرے گی -میاں شہباز شریف نے میاں گزین عبّاسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپکی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں آپکے والد صاحبزادہ محمد عثمان عبّاسی بھی ماضی میں میاں نواز شریف کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں عوامی نمایندگی کا فریضہ انجام دے چکے ہیں -بعد ازاں صاحبزادہ محمد گزین عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری سعود مجید کے ہمراہ جاتی امرا ء گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی اور اُنکی توجہ بھی انکے چچا محمد شہباز شریف کی جانب سے تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے وعدے کی جانب مبذول کرائی جس پر مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کر ے گی-خیال رہے کہ مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تاڑر نے 10 فروری کو صاحبزادہ محمد گزین عباسی سے فون پر رابطہ کر کے اُنھیں لاہور آنے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی تھی-