اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کی ضلعی سطح کے سرکاری دفاتر کے سربراہان سے تعارفی ملاقات

DC Bahawalpur Dr Farhan Farooq

افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے اپنے دفاتر میں 10بجے دن سے 11بجے دن تک لوگوں سے براہ راست ملاقات کریں

سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تمام سرکاری امور شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ہدایت


بہاول پور:7/ اکتوبر :ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے اپنے دفتر میں ضلعی سطح کے سرکاری دفاتر کے سربراہان سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد احمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی اور محکموں کے ڈسٹرکٹ ہیڈز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ افسران وملازمین وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے اپنے دفاتر میں 10بجے دن سے 11بجے دن تک لوگوں سے براہ راست ملاقات کریں اور سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل و شکایات کے ازالہ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تمام سرکاری امور شفاف انداز میں انجام دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں نظم وضبط برقرار رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور افسران و ملازمین فیلڈ میں جا کر دفتری امور کی بہترین انداز میں انجام دہی کا جائزہ لیں۔انہوں نے تنبیہ کی کہ سرکاری دفاتر میں غیر حاضری، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور سرکاری امور درست طریقے سے انجام نہ دینے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں ضلعی دفاتر کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور کو اپنے اپنے محکموں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں