گورنر پنجاب نے کمشنر بہاولپور کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں کی بیخ کنی کرنے کی بھی ہدایت کی
لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں تعینات ہونے والے کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے کمشنر بہاولپور کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں کی بیخ کنی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پوری تندہی سے فرائض سرانجام دیے جائیں۔گورنر پنجا ب نے کہا کہ بہاولپور صفائی کے لحاظ سے ایک بہترین شہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن جنوبی پنجاب کے اہم ترین ڈویژنز میں آتا ہے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے، اس کے تعلیمی اداروں کے اندر بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے علاوہ تمام اموراحسن طریقے سے بروئے کار لائے جائیں