Contact Us

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دی‎‎

Jacinda Ardern

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیلی ویژن کے میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکے گی۔ ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اپنی شادی کی منسوخی کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں، جس پر آرڈرن نے جواب دیا یہی زندگی ہے، ہزاروں دوسرے نیوزی لینڈ کے باشندے جنہوں نے وبائی امراض سے بہت زیادہ تباہ کن اثرات محسوس کیے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ نقصان کسی عزیز کے ساتھ نہ رہنا ہے جب وہ شدید بیمار ہوتے ہیں اور یہ سب میری اداسی سے کئی گنا بڑھ کر ہے۔ نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے سبب سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور عوام کو بھی ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔   کووڈ کے بڑھتے کیسز کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ملک میں فوری طور پر اقدامات کیے گئے اور نئی پابندیاں نافذ کی گئیں جن کا اطلاق اتوار  کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں