Advertisements

احمد پورشرقیہ میں نئی سبزی منڈی کے قیام سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا صاحبزادہ گزین عباسی

New sabzi mandi in Ahmedpur Sharqia to Boost Business Activity: Sahibzada Gazain Abbasi
Advertisements

جدید سہولیات سے مزین اس کاروباری مرکز کے قیام پر میں شہریوں اور سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
 ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا  نئی سبزی منڈی گرین الائنس سبزی وفروٹ منڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب 


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ  گزین عباسی ،نے کہا ہے کہ ا حمدپورشرقیہ میں نئی سبزی منڈی کے قیام سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔بلکہ نئے لوگوں کوبھی  روزگارملے گا۔گزشتہ روز شہر میں تعمیر ہونے والی نئی سبزی منڈی گرین الائنس سبزی وفروٹ منڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے مزین اس کاروباری مرکز کے قیام پر میں شہریوں اور سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

Advertisements

اس سے پہلے گرین الائنس فروٹ اور سبزی منڈی کے سی ای او انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں اور ڈائریکٹران چوہدری محمد ندیم اور چوہدری عمر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ادارے پامرا کی منظوری سے تعمیر ہونے والی اس جدید سبزی منڈی میں آڑھتیوں اور یہاں خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا سبزی منڈی کی تعمیر میں تمام سرکاری اداروں کے تعاون پر وہ ان کے مشکور ہیں ۔افتتاحی تقریب ایم پی اے سردار خالد محمود وارن کے علاؤہ معززین شہر ،کاروباری شخصیات ،سبزی منڈی کے سرپرست اعلیٰ حاجی عبد المجید بڈانی،صدر سبزی منڈی ریاض احمد قریشی ،جنرل سیکرٹری جبران علی کمبوہ ،حاجی محمد سلیم بڈانی،کے علاؤہ آڑھتیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی