احمد پور شرقیہ میں نئی ماڈل فروٹ و سبزی منڈی کا افتتاح آج 22 دسمبر بروز اتوار کو ہوگا محمد عمر قریشی
Advertisements
احمد پور بہاولپور روڈ پر عبقری حویلی کے بالمقابل قائم نئی فروٹ و سبزی منڈی میں نقد و اقساط پر پلاٹ دیے جائیں گے جن کا فی الفور قبضہ اور رجسٹر ی کرا دی جائے گی صدر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی احمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیان فروٹ و سبزی منڈی کے صدر محمد عمر قریشی کے اعلان کے مطابق احمد پور شرقیہ بہاولپور روڈ پر عبقری حویلی کے بالمقابل نئی ماڈل فروٹ اور سبزی منڈی کی رسم افتتاح آج 22 دسمبر بروز اتوار ادا کی جائے گی انہوں نے بتایا ہے کہ آ ڑھت کے مالک بننے کے خواہشمند افراد کو اس منڈی میں نقد و آسان اقساط پر پلاٹ دیے جائیں گے مالکان کو فی الفور قبضہ اور رجسٹری بھی کرا دی جائے گی -انہوں نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے
Advertisements