جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے نئی موبائل ایپ متعارف
Advertisements
بارکوڈ اسکین کرکے دوا کی قیمت اور رجسٹریشن کی تصدیق ممکن ہوگی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) حکومت نے جعلی ادویات کی فروخت اور مقررہ سرکاری قیمت سے زائد وصولی روکنے کے لیے نئی موبائل ایپ متعارف کرا دی۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق شہری ادویات کی پیکنگ پر درج بارکوڈ اسکین کرکے دوا کی رجسٹریشن، سرکاری قیمت اور دیگر ضروری تفصیلات موبائل فون پر معلوم کرسکیں گے۔ اس اقدام سے جعلی ادویات کی نشاندہی، غیر قانونی فروخت اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام میں مدد ملے گی جبکہ صارفین کو بھی ادویات کی خریداری میں تحفظ حاصل ہوگا۔
Advertisements

