Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس کی مرکزی جامع مسجد میں تعمیری کام کی تکمیل کے بعد نماز کی باقاعدہ ادائیگی شروع

New Jamia Masjid at RYK Campus IUB
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس کی مرکزی جامع مسجد میں تعمیری کام کی تکمیل کے بعد نماز کی باقاعدہ ادائیگی شروع ہو گئی۔گزشتہ جمعہ کو نئی تعمیر شدہ مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی ہدایت رحیم یار خان کیمپس میں یہ جامع مسجد تعمیر کی گئی جس میں 1200نمازیوں کی گنجائش ہے اور اس کا کل رقبہ 12000سکوئرفٹ ہے۔رحیم یار خان کیمپس میں مسجد نہ ہونے کے باعث اساتذہ اورطلباء کو نماز کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا تھا اور جمعہ کی نماز کا اہتمام بھی نہیں ہو رہا تھا۔ڈائریکٹرکیمپس میاں عمیر اشرف کے مطابق وائس چانسلر نے اس بات کا خصوصی نوٹس لیااور پراجیکٹ انجینئرنگ ٹیم کو مسجد تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔یہ مسجدمسلم فنِ تعمیرکا خوبصورت نمونہ ہے اور کیمپس کی خوبصورتی میں ایک اضافہ ہے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراطہر محبوب نے مسجد کی تعمیر اور تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر شہزاد آصف کی کاوشوں کو سراہا اور انجینئرنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

New Jamia Masjid at RYK Campus IUB 3
New Jamia Masjid at RYK Campus IUB 2