Advertisements

تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔ سردار خالد محمود وارن

Khalid Waran
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار  ) مسلم لیگ ( ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے سردار خالد محمود وارن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔ جس سے متوسط اور غریب طبقہ کے لئے دوقت کی روٹی کا بند وبست کرنا دوبھر ہوگیا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہر چیز عوام کی قوت خریدسے باہر ہوچکی ہے۔ خاص طور پر اشیاء خوردو نوش کے نرخوںمیں اضافہ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے انہوں نے کہا حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ۔ مگر عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ کہ مسلم لیگ ( ن) نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف ملک کو  لوڈشیڈنگ کے اندھیر وں سے نجات  اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ اورمہنگائی میں بھی کمی آرہی تھی۔ مگر ایک  سازش کے کے تحت مسلم لیگ ( ن) کی حکومت کو ختم کرکے الیکشن  میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی  کو ملک پر مسلط کردیا۔ اب اس کی سز اعوام کو مل رہی ہے۔