Advertisements

پنجاب حکومت کا بجٹ منظور ہونے کے بعد حلقہ میں نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہو گا حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh MPA
Advertisements

گرلز ڈگری کالج کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اس کی تعمیر بھی رواں مالی سال میں شروع ہو جائے گی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، ان میں سے اکثر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کچھ تکیمل کے مراحل میں ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

Advertisements

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بجٹ منظور ہونے کے بعد حلقہ میں نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہو گا ، کسی بھی ووٹر کو ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ کچھ تاخیر تو ہو سکتی ہے مگر اس میں گبھرانے کی ضرورت نہیں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ تقریباً پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے نئی بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے اور جلد ہی ایل ٹی پرپوزل پر بھی کام شروع ہو جائے گا ، ایم پی اے نے کہا کہ حلقہ میں تقریباً 35 کلو میٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر کرائی گئی ہے اور سولنگ و ٹف ٹائل کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ عید گاہ روڈ ایک ہفتہ کے دوران مکمل کر دی جائے گی اگر اس میں شہریوں کو کچھ عرصہ زحمت اٹھانی پڑی ہے تو اس کے لئے ہم معزرت خواہ ہیں ،

حسن عسکری شیخ نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اس کی تعمیر بھی رواں مالی سال میں شروع ہو جائے گی ، انہوں نے کہا کہ میں سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ کو سونے کی چڑیا بنا کر دم لوں گا ، کوئی بھی موضع یا بستی ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گی ، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی کی تعمیر بھی رواں مالی سال میں شروع ہو جائے گی جس سے کاشتکاروں کو اپنی اجناس دوسری منڈیوں میں لے جانا نہیں پڑیں گی اور ان کے اخراجات بھی بچ جائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ چنی گوٹھ میں جدید طرز کا اسٹیڈیم بھی رواں مالی سال میں تعمیر ہو گا