ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کی زیرصدارت اہم میٹنگ
اجلاس میں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال، ڈی پی او بہاولنگرحافظ کامران اصغر، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
بہاولپور:ریجنل پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین کی زیرصدارت آر پی او آفس بہاولپور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال، ڈی پی او بہاولنگرحافظ کامران اصغر، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو، ایس پی لیگل ریجن محمد خان، ایس پی آر آئی بی حسن رضا، ڈی ایس پی/اے ڈی آئی جی محمد یونس علی، ایس پی سیف سٹی ریجن بہاولپور محمد کاشف عبداللہ، آر او اسپیشل برانچ عابد وڑائچ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں رول آف لاء، ٹریفک نظام کی بہتری، سیف سٹی پروجیکٹ، مؤثر پولیسنگ، پبلک ڈیلنگ، تھانوں میں شہریوں کے لیے بہتر سہولیات، اور عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔آر پی او نے اس بات پر زور دیا کہ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے سے حادثات میں کمی، جرائم میں کمی، اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوتی ہے۔پولیس کی سختی کا مقصد شہریوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ پنجاب میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرے گا اور جدید ٹیکنالوجی سے امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور فوری تعاون کو یقینی بنایا جائے۔عوامی مسائل کے بروقت حل، اوپن کورٹ کے انعقاد اور مؤثر پبلک سروس ڈلیوری کو اولین ترجیح دی جائے۔ڈی پی اوز ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور باہمی تعاون بڑھائیں۔صحافیوں اور وکلاء سے خوشگوار تعلقات قائم رکھے جائیں اور ان کے جائز مسائل حل کیے جائیں۔قبضہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کارروائی کی جائے۔تھانوں کی مرمت و دیکھ بھال (اور ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ریجن کے تینوں اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے۔آخر میں آر پی او نے کہا کہ پولیس کی پہلی ترجیح عوام کی حفاظت، مسائل کا فوری حل اور بہترین سروس ڈلیوری ہے، جبکہ فورس کے افسران و اہلکاروں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

