Advertisements

نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سے تشبیہ دیدی

Israeli PM
Advertisements

ہم نے قطر میں ان دہشت گرد ماسٹر مائنڈز کو نشانہ بنایا جنہوں نے 7 اکتوبر کا قتلِ عام کیا، قطر انہیں پناہ دیتا ہے، ان کی مالی مدد کرتا ہے اور انہیں پرتعیش سہولیات فراہم کرتا ہے

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطر پر اسرائیلی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ کل 11 ستمبر ہے، وہ دن جب امریکا پر اس کی تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ ہوا، ہمیں بھی اپنا 11 ستمبر یاد ہے اور وہ 7 اکتوبر کا دن ہے جب دہشت گردوں نے یہودی عوام پر ہولوکاسٹ کے بعد بدترین ظلم ڈھایا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں انجام تک پہنچانے کا عہد کیا چاہے وہ کہیں بھی ہوں اور سلامتی کونسل میں یہ قرار داد منظور کروائی کہ کوئی حکومت دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گی۔

Advertisements

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہم نے اسی اصول پر عمل کیا، ہم نے قطر میں ان دہشت گرد ماسٹر مائنڈز کو نشانہ بنایا جنہوں نے 7 اکتوبر کا قتلِ عام کیا، قطر انہیں پناہ دیتا ہے، ان کی مالی مدد کرتا ہے اور انہیں پرتعیش سہولیات فراہم کرتا ہے قطر پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بالکل اسی طرح کی گئی جیسے امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے جنگجوؤں اور پاکستان میں اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کے لیےکی تھی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جو ممالک اب اسرائیل پر تنقید کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ جب امریکا نے اسامہ بن لادن کو مارا تو کسی نے افغانستان یا پاکستان کے لیے افسوس کا اظہار نہیں کیا بلکہ دنیا نے اس کی تعریف کی۔

آج دنیا کو اسرائیل کے ان اقدامات کی بھی تعریف کرنی چاہیے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں قطر اور ان تمام ممالک سے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں، کہتا ہوں کہ آپ یا تو انہیں اپنے ملک سے نکال دیں یا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں، بصورتِ دیگر ہم خود یہ کام کریں گے‘