Advertisements

بجلی صارفین کے لیےبجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

Power tariff reduced for tree months
Advertisements

کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا،نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی  (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ  کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔  بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی  اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔  نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی

Advertisements