نیپال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ھندو لڑکی ششما دیوی نے اسلام قبول کرلیا
ششما دیوی دختر بہادر رام نے علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام عائشہ بی بی رکھا گیا ہے
فیروزہ(رپورٹ محمدباقرالزمان) نیپال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ھندو لڑکی نے اسلام کی حقانیت سے متاثرہوکردایرہ اسلام میں داخل ہوکراسلام قبول کرلیا تفصیل کے مطابق نیپال سے پاکستان انے والی لژکی ششما دیوی دختر بہادر رام نے جامعہ اسلامیہ سعیدیہ عمران العلوم چک 88/اخترنگر کے بانی و مہتمم علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا جن کا اسلامی نام عائشہ بی بی رکھا گیا ہے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوے نومسلم عائشہ بی بی نے کہا کہ وہ دین اسلام سے بے حدمتاثرہے اس کی شدیدخواہش تھی کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہواوراپنی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارے الحمداللہ اج میری خواہش پوری ہو گئی مجھے اسلام قبول کرکے بے حدخوشی ہو رہی ہے میں خودکوخوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں مسلمان ہوں مجھے اسلام بہت اچھا لگتا ہے میں پاکستان تفریحی ویزے پرأئی ہوں مجھے پاکستان بہت اچھا لگتا ہے پاکستان کے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں پاکستان بہت پیاراملک ہے یاد رہے اب تک یکے بعد دیگرے ھندو مذہب کے 216 غیر مسلم افراد تبیلغ اور اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر چکے ہیں۔اس موقع پرمعززین کثیرتعدادموجودتھے