Advertisements

بہاول پور ڈویژن کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں کمشنر نادر چٹھہ

Commissioner Nadat chattha chairs healt departent officials meeting
Advertisements

بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف وارڈز کی تعمیر و مرمت کے لیے 3145.138ملین روپے کی سکیم منظور کی گئی ہے

بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 1609 بیڈز اور25آپریشن تھیٹر فعال ہیں اور اس ہسپتال میں اوسطاً سالانہ 20 لاکھ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے

Advertisements

سر صادق محمد عباسی ہسپتال کے2013ء میں قیام سے اب تک82 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 100 بیڈز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور میں 100بیڈز، تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے ٹی ایچ کیو میں 100اور تحصیل یزمان میں 70 بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم ہیں محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ


بہاول پور:17/ اپریل :کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام الناس کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی وی ایچ سید عامر محمود بخاری، ایم ایس سر صادق ہسپتال ڈاکٹر حامد،ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ (ایچ آر ایم) ڈاکٹر ذیشان رؤف، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر پریوینٹو پروگرام ڈاکٹر خالد چنڑ،، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید تنویر شاہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور متعلقہ آفیسرز موجود تھے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف وارڈز کی تعمیر و مرمت کے لیے 3145.138ملین روپے کی سکیم منظور کی گئی ہے جس کے تحت بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ان ڈور بلاکس، میڈیکل اینڈ سرجیکل وارڈ، گائنی اینڈ پیڈیاٹرک، شعبہ بیرونی مریضان، نیورو بلاک، ای اینڈ ٹی بلاک کی تعمیر و مرمت سمیت بائیو میڈیکل و نان بائیو میڈیکل مشینری و آلات کی فراہمی بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 1609 بیڈز اور25آپریشن تھیٹر فعال ہیں اور اس ہسپتال میں اوسطاً سالانہ 20 لاکھ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح سر صادق محمد عباسی ہسپتال کے2013ء میں قیام سے اب تک82 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 100 بیڈز، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور میں 100بیڈز، تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے ٹی ایچ کیو میں 100اور تحصیل یزمان میں 70 بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم ہیں جبکہ 12رورل ہیلتھ سنٹرز میں 240بیڈز اور75 بنیادی طبی مراکز میں 150 بیڈز پر مشتمل علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی محکمہ صحت سے وابستہ افراد قومی خدمت کے جذبہ کے تحت مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور حکومتی وسائل کا درست استعمال کیا