این سی ایچ ڈی بہاولپور اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمہ سٹہ کے مابین ”ہر ایک پڑھائے ایک کو“ مہم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کالج میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل مس نشاء خان، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی میاں عبدالغفار،، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی شکیلہ قادر, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سید نجم الحسن بخاری نے شرکت کی
بہاول پور: ( پریس ریلیز)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاولپور اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمہ سٹہ بہاولپور کے مابین وزیرِاعظم روشن پاکستان پروگرام کے تحت ”ہر ایک پڑھائے ایک کو“ مہم کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس سلسلے میں کالج میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل مس نشاء خان، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی میاں عبدالغفار، فوکل پرسن کالج مس صفیہ بی بی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی شکیلہ قادر, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سید نجم الحسن بخاری، فیلڈ آفیسرز این سی ایچ ڈی، بہاولپور عبید اللہ مقصود، سلمہ کامران، گلشن نصیر، محمد قدیر اور لئیق الرحمن کے علاوہ مختلف شعبہ جات کالج کے سربراہان اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کو پروگرام کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد طلباء و طالبات اور اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات کے ذریعے خواندگی کے فروغ اور تعلیم سے محروم افراد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ بعدازاں کالج کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پرنسپل مس نشاء خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عبدالغفار نے پودے لگائے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواندگی کے فروغ اور تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے دونوں ادارے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
٭٭٭

