Contact Us

سردارنذرحسین اسلم بارایسوسی ایشن کے صدر اور پروین عطاء ملک ،جنرل سیکرٹری منتخب

Nazar Aslam and Perveen Atta

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)سردارنذرحسین اسلم  ایڈووکیٹ بارایسوسی ایشن کے صدر اور پروین عطاء ملک ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئیں۔بارایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلہ میں  پولنگ ہوئی   جس میں سردار نذرحسین اسلم ایڈووکیٹ  ،199 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ اُن کے مدمقابل اُمیدوار ندیم بربرہ ایڈووکیٹ نے187 ووٹ  حاصل کئے۔  پروین عطاء ملک 273ووٹ لے کر جنر ل سیکرٹری منتخب ہوگئیں ۔اُن کے مقابلہ میں شہزاد گُل نیازی ایڈووکیٹ نے  136ووٹ حاصل کئے ۔ — نسیم اعجازمسن ایڈووکیٹ  211ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئے ۔جبکہ اُن کے مد مقابل محمد اشرف ترین ایڈووکیٹ نے  170 ووٹ حاصل کئے۔

مزید پڑھیں