نواز شریف کی تازہ طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش سفر سے روک دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف انجیو گرافی کرائے بغیرلندن سے نہ جائیں وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑسکتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اپنی ادویات لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں۔ دنیا میں موجودہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو ہر طرح کے سفر /یا عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق کلثوم نوازکی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، وہ ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، وہ ابھی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور ذہنی دباؤ سے نواز شریف کی بیماری مزید بگڑسکتی ہے۔