Contact Us

ہے کوئی میرے اور مریم کے کیس پر سوموٹو لینے والا نواز شریف

Nawaz Sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہر بات پر سومو ٹو لینے  والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے؟

نواز شریف نے کہا کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اورکتنی گواہیاں درکار ہیں؟ میرا اور مریم نواز کا عدالتی و سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے

نواز شریف نے سوال کیا کہ مجھے اور  مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرےگا؟ ہے کوئی میرے اور مریم کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟ شہبازشریف پرمجھے مکمل اعتماد ہے،مشکل ترین حالات میں بہترین کام کررہے ہیں، موجودہ حالات کی ذمہ دار عمران خان کی سابقہ حکومت ہے۔

مزید پڑھیں