Advertisements

نواز شریف وزیراعظم بن کر قوم کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے

Former UC Chairman Haji Zamir Ahmad Khicchi joins PMLN Qazi Adnan Farid group
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی نائب صدر و سابق ایم پی اے قاضی عدنا ن فرید نے کہا ہے کہ میاں شہبا زشریف نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکال کر ترقی کی پٹری پر ڈال دیا ہے ۔ الیکشن کے بعد انشاء اللہ میاں نوازشریف وزیر اعظم بن کر قوم کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے ۔ اپنی رہائش گا ہ پر کاروکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی نا تجربہ کار حکومت نے ملک کی مصنوعی ترقی کے دعوے کرکے قوم سے جھوٹ بولا ۔ اور عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جھوٹے دعوے کئے مگر ـ ـ (ن ) لیگ ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی را ہ پر گامزن کرے گی ۔