Advertisements

نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے وزیر قانون

Nawaz Sharif
Advertisements

اسلام آباد:  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس ضرور آئیں گے، قانون میں گنجائش موجود ہے، ابھی نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔

Advertisements