میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو لاہور پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا حسن عسکری شیخ

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 نے چک کہل میں زمیندار اللّٰہ بخش درگوچہ کے بھائی اور اکرم خان ببر کی ساس کے انتقال پر تعزیت کی
زمیندار یار محمد بختیاری مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کی سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد جام محمد اسلم نہایا ، جام شاہ محمد نہایا اوردیگر سرکردہ افراد سے ملاقات کی
جب بھی الیکشن ہوئے تو عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی ،مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما کی صحافیوں سے گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 حسن عسکری شیخ نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع بیٹ احمد اور چک کہل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گئے ، چک کہل میں زمیندار اللّٰہ بخش درگوچہ کے بھائی اور اکرم خان ببر کی ساس کے انتقال پر تعزیت کی ، انہوں نے موضع بختیاری کے زمیندار یار محمد بختیاری مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کی مرحوم کے بھائی ناصر خان بختیاری سے تعزیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل صادق آباد جام محمد اسلم نہایا ، جام شاہ محمد نہایا ، سید ساجد شاہ ، سابق کونسلر غلام شبیر کلہا ، حاجی محمد مکی ،پنل خان لاشاری ، موضع بیٹ احمد کے زمیندار سعید احمد جتل ، خالد خان جتل ، جمشید خان جتل ، عبدالغفور خان ، طارق خان اور جتل برادری کے دیگر سرکردہ افراد سے ملاقات کی اور ان سے حلقہ پی پی 250 کی سیاست پر تبادلہ خیالات کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر میاں محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو لاہور پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے تو عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک کی خاطر بہت سخت فیصلے کئے اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا انہوں نے اپنی سیاست کو نہیں بلکہ ریاست کو بچایا ہے کیونکہ ریاست ہو گی تو سیاست کریں گے ۔