نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں دیوالیہ قرار

Hassan Nawaz

لندن ہائیکورٹ نے حسن کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا ہے

لندن:  لندن ہائیکورٹ نے لیگی صدر میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن کو برطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔   حسن نواز کو2023کے کیس نمبر694 میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے، لندن ہائیکورٹ میں حسن نواز سے متعلق کیس25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔