روم: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اٹلی میں فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کی تصویر سامنے آگئی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلان کے ریسٹورنٹ میں فیملی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔ ان کے بیٹے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے ہیٹ پہنا ہوا ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد 10 روز کے لیے یورپ ٹور کر رہے ہیں۔ حسین نواز، حسن نواز اور جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
نواز شریف کی تصویر پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اٹلی سے تصویریں ہمارے عدالتی نظام کی بے بسی اور بے وقعت ہونے کا اظہار ہیں،ایک سزا یافتہ شخص جس کا ضمانتی ہمارےسسٹم نے وزیر اعظم بنا دیا پورے نظام کا منہ چڑا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے نواز شریف کو آئندہ پانچ سال کیلیے سفارتی پاسپورٹ جاری کیا ہے۔