نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس لندن میں طلب کرلیا

Nawaz

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس  لندن میں طلب کرلیا۔

 نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو لندن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ایک دو روز  میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے (ن) لیگ کو ئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی جب کہ آئندہ الیکشن، نجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
تمام پارٹی رہنماء برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔
 نوازشریف  کی جانب سے اجلاس طلب کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہو گے۔

مزید پڑھیں