Advertisements

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی فیصل آباد آمد، ڈور پھرنے سے جاں بحق آصف کے والدین سے اظہار تعزیت

Nawaz and Marriam visit Faisalabad condole the sad demise of Asif with his parents
Advertisements


فیصل آباد:  ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیصل آباد پہنچ گئے۔  ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونیوالے آصف کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔  اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بھی موجود تھے۔  مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ممبران اسمبلی، ن لیگی قیادت، انتظامیہ اور پولیس افسران نے شرکت کی۔  واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔  پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی پتنگ ساز فیکٹریوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے

Advertisements