Advertisements

نواب سر محمد صادق خان عباسی کی انسٹھویں برسی آج پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Khamis Abbasi
Advertisements

مبارک پورمیں مختلف دعائیہ تقاریب، قرآن خوانی اور محافل میں مرحوم نواب محمد صادق خان عباسی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

مبارک پور (نامہ نگار)   محسن پاکستان، عظیم سماجی رہنما اور سابق ریاست بہاولپور کے نواب، الحاج سر محمد صادق خان عباسی کی انسٹھویں برسی آج پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مبارک پور سمیت ملک بھر میں مختلف دعائیہ تقاریب، قرآن خوانی اور محافل کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں مرحوم نواب محمد صادق خان عباسی کی دینی، تعلیمی، سماجی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Advertisements

مبارک پور کی سیاسی وسماجی شخصیات حاجی رحیم بخش ایڈوکیٹ، الحاج سعید احمد خان عباسی ،ملک رحیم بخش کھروالا، اعجاز خان بلوچ، ملک نذر کھروالہ منور عزیز خان،سابق کونسلر راو حاجی محمد فریاد، عبدالمجید فریدی اور ملک وحید عباس مسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  الحاج سر محمد صادق خان عباسی نے قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں ریاست بہاولپور کو تعلیمی و ترقیاتی میدان میں نمایاں مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے قیام کے بعد فوری طور پر قائداعظم محمد علی جناح کو مالی امداد فراہم کی، جو ملکی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر محفوظ ہے۔ ان کی خدمات کے باعث ہی انہیں "محسن پاکستان” کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کی انسٹھویں  برسی کے موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور ان کے افکار و خدمات کو نئی نسل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر مختلف سماجی و سیاسی رہنماؤں نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سر محمد صادق خان عباسی نے جس خلوص اور بصیرت کے ساتھ پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھائی، وہ آج کے دور میں بھی ایک مثال ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بھی برسی کی تقریبات کے لیے شاہی قبرستان قلعہ دراوڑ کے مقام پرمکمل انتظامات کیے ہیں